تاریخ شائع کریں2025 31 January گھنٹہ 14:43
خبر کا کوڈ : 666010

جموں کشمیر: "اہل بیت علیہم السلام تعلیمی و تربیتی ورکشاپ" اختتام پذیر

ورکشاپ میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ، سرکاری ملازمین اور دینی طلاب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
جموں کشمیر: "اہل بیت علیہم السلام تعلیمی و تربیتی ورکشاپ" اختتام پذیر
شہید مطہری فکری ثقافتی مرکز کشمیر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی "اہل بیت علیہم السلام تعلیمی و تربیتی ورکشاپ" اپنی کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

ورکشاپ کے بنیادی اہداف میں نئی نسل کو مذہبی اور روحانی اقدار کے قریب لانا شامل تھا۔ 

ورکشاپ میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ، سرکاری ملازمین اور دینی طلاب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ورکشاپ کی کامیاب تکمیل کے لیے متعدد ممتاز اور تجربہ کار علما نے شرکت کی، جنہوں نے روزانہ کے دروس دیے اور مختلف دینی موضوعات پر لیکچر دیے۔

کشمیر کے 20 سے زائد ممتاز افراد اور مخیر حضرات سمیت جموں کے مومنین کی ایک بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی اور ایسے پروگراموں کے تسلسل میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 تقریب سے حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین متو نے خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے انسانی زندگی میں دین کی اہمیت اور اخلاقی و سماجی نظام میں دین کے کردار جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ 

تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جہاں تمام مہمانوں اور شرکاء کو باہمی تبادلہ خیال اور دوستانہ گفت و شنید کا موقع فراہم کیا گیا۔

"اہل بیت علیہم السلام تعلیمی و تربیتی ورکشاپ"کی جانب سے شرکاء کو سرٹیفکٹ بھی دئے گئے۔
https://taghribnews.com/vdcizqaqut1aqu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ