تاریخ شائع کریں2025 31 January گھنٹہ 14:35
خبر کا کوڈ : 666008

صہیونی ڈرون حملے میں کم سے کم دس فلسطینی شہید متعدد زخمی

فلسطین کی جمعیت ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ امدادی ٹیموں نے شہدا اور زخمیوں کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کردی ہیں
صہیونی ڈرون حملے میں کم سے کم دس فلسطینی شہید متعدد زخمی

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے غرب اردن میں اپنی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس کے قصبے طمون پر خوفناک ڈرون حملہ کرکے کم سے کم دس فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

فلسطین کی جمعیت ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ امدادی ٹیموں نے شہدا اور زخمیوں کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کردی ہیں۔

صیہونی فوج نے بھی اپنی وحشیانہ جارحیت کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب مقامی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی فوج کے دستوں نے آج صبح مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں شہید جمال ابو ہنیہ کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

شائع شدہ ویڈیوز اور تصاویر میں اس گھر کو دھماکے سے اڑانے اور اس کے پیچھے ہونے والی وسیع تباہی کو دکھایا گیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے صیہونی فوجیوں کے آج کے حملوں میں طولکرم میں شدید جھڑپوں اور صیہونیوں کی طرف سے ایک مکان کے محاصرے کی بھی اطلاع دی ہے۔

قابض صہیونی فوج کے خصوصی دستوں نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے شمال میں طولکرم کے شمال میں واقع کوفین قصبے پر چھاپہ مارنے کے بعد اس علاقے میں ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان طولکرم اور جنین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ غاصب فوج نے اس محصور مکان کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اس درمیان صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

غرب اردن پر صیہونی فوج کے حملے غزہ میں غاصب اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کے بعد شدت اختیار کرگئے ہيں۔

https://taghribnews.com/vdcfxvdvcw6dvxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ