تاریخ شائع کریں2025 31 January گھنٹہ 14:16
خبر کا کوڈ : 666003

انقلاب اسلامی کی 46 ویں سالگرہ/ ملک بھر میں تقریبات

انقلاب اسلامی کی کامیابی کے جشن عشرہ فجر کے آغاز اور بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں خلیج فارس میں بحری جہازوں کے ہارن بجانا بھی شامل ہے
انقلاب اسلامی کی 46 ویں سالگرہ/ ملک بھر میں تقریبات
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی وطن واپسی اوراسلامی انقلاب کی کامیابی کی چھیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں دس روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چھالیسویں سالگرہ اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کی مناسبت سے عشرہ فجر کے پروگرامز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

جشن عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے دیگر تقریبات کا انعقاد بھی ہونے جا رہا ہے جن میں تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے سے تاریخی بہشت زہرا قبرستان تک بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی آمد کے راستے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پھولوں کی بارش، مسلح افواج کی موٹرسائکل پریڈ اور امام خمینی رح کے روضے میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی کے جشن عشرہ فجر کے آغاز اور بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں خلیج فارس میں بحری جہازوں کے ہارن بجانا بھی شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcawinie49niw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ