تاریخ شائع کریں2025 30 January گھنٹہ 13:43
خبر کا کوڈ : 665932

شام کو تقسیم سے بچانے کے لئے تمام متحارب گروہوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا

جولانی فورسز شامی عوام کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہے جب کہ دوسری طرف ترکی شام کے کرد علاقوں کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے
شام کو تقسیم سے بچانے کے لئے تمام متحارب گروہوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا
عراقی کردستان میں مقیم شامی کردوں کے نمائندے فتح اللہ حسینی نے کہا ہے کہ جب شامی کرد، داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے لگے تو ترکی نے انہیں نشانہ بنایا جو کہ داعش کو تحفظ فراہم کرنے کے امریکی صیہونی ایجنڈے کا حصہ تھا۔

انہوں نے امریکی حمایت یافتہ گروہ ایس ڈی ایف کے بارے میں کہا کہ اگرچہ اس گروہ کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے لیکن یہ ملک کا مقامی دفاعی گروہ ہے جو مستقبل میں شام کی فوج میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

فتح اللہ نے مزید کہا کہ شام کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لئے کرد سمیت تمام متحارب گروہوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا تاکہ ایک جامع حل کی کوئی معقول صورت نکل آئے۔

انہوں نے شام میں جولانی رژیم کے عناصر کی مسلکی اور نسلی بنیادوں پر پرتشدد کاروائیوں اور قتل و غارت کو اس رژیم کے جلد خاتمے کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا جولانی فورسز شامی عوام کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہے جب کہ دوسری طرف ترکی شام کے کرد علاقوں کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcaemniu49nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ