تاریخ شائع کریں2025 30 January گھنٹہ 13:39
خبر کا کوڈ : 665931

غزہ: قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ آج انجام پارہا ہے

صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کیے جانے والے قیدیوں میں زکریا الزبیدی کا نام بھی شامل ہے جو جنین میں فتح کی عسکری شاخ کے رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔
غزہ: قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ آج انجام پارہا ہے
حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ آج انجام پا رہا ہے۔ 

خبررساں اداروں کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کئے جانے والے اسیر خان یونس پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع ابلاغ نے ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے نئی تفصیلات جاری کی ہیں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تیسرے مرحلے میں رہا کیے جائیں گے۔

فلسطینی اسیران کے اطلاعاتی دفتر کے مطابق جمعرات کو 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ رہا ہونے والے قیدیوں میں 32 قیدی وہ ہیں جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ 48 قیدی مختلف مدت کی سزاؤں کے تحت قید میں تھے جبکہ 30 بچوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کیے جانے والے قیدیوں میں زکریا الزبیدی کا نام بھی شامل ہے جو جنین میں فتح کی عسکری شاخ کے رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjtiemvuqemhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ