تاریخ شائع کریں2025 30 January گھنٹہ 13:36
خبر کا کوڈ : 665930

پاکستان: فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن/ 6 دہشتگرد ہلاک

آپریشن 29 اور 30 جنوری کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا جس میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
پاکستان: فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن/ 6 دہشتگرد ہلاک
پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم جاں بحق ہوگئے۔

پاک فوج کے خبر رساں ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 29 اور 30 جنوری کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم جاں بحق ہو گئے۔

 
https://taghribnews.com/vdcipwaqut1aq32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ