تاریخ شائع کریں2024 29 November گھنٹہ 16:58
خبر کا کوڈ : 659022

روس کا یوکرین کو انتبآٰٰہ

یوکرین جوہری طاقت بنا تو روس اسے تباہ کرنے کیلئے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔
روس کا یوکرین کو انتبآٰٰہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین جوہری طاقت بن گیا تو روس اسے تباہ کرنے کیلئے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نےکہا اگریوکرین نےحملےجاری رکھےتو ہم کسی بھی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے،

انہوں نےمغرب سےکہاکہ وہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے سے گریز کرے، امریکا بھی اپنے رویے میں تبدیلی لائے۔

اس سے قبل گزشتہ روز یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ روس نے توانائی کی تنصیبات کو کلسٹر بم سے نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نے میزائل حملوں میں سول انفرا اسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا ہے، یوکرین کو مزید دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxn09xyt0kz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ