ہزاروں مراکش شہریوں کا بدھ کی رات فرانسیسی قونصل خانے کے سامنے صدر ایمانوئل کے خلاف مظاہرہ
مراکش کے شہر کیسبلانکا میں ہزاروں شہریوں نے بدھ کی رات فرانسیسی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے فلسطینی مزاحمت کے بارے میں صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
شیئرینگ :
مراکش کے شہر کیسبلانکا میں ہزاروں شہریوں نے بدھ کی رات فرانسیسی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے فلسطینی مزاحمت کے بارے میں صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مراکش کے فوجی دستوں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
فرانس کے صدر نے بدھ کے روز مراکشی کی پارلیمنٹ میں اپنی نفرت انگیز تقریر دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو وحشی گروپ قرار دیا تھا۔
میکرون نے غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم کو اسرائیل کا حق دفاع قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی تھی۔
مراکش کے عوام نے گزشتہ جمعے کو بھی احتجاجی ریلیاں نکال کر غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
لبنان میں حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح 1 میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے جس کی رینج 300 کلومیٹر اور وار ہیڈ 500 کلوگرام ہے۔ یہ میزائل پہلی ...