جمعہ کے روز فلسطین اور لبنان کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کی کال اس ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے دی گئی تھی۔
شیئرینگ :
آج پاکستانی مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سڑکوں پر آئے اور فلسطین اور لبنان میں صیہونی دہشت گرد حکومت کے جرائم کی مذمت میں احتجاج کیا۔
جمعہ کے روز فلسطین اور لبنان کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کی کال اس ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے دی گئی تھی۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں صیہونیت مخالف ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا قاتل ہے اور اس نے گذشتہ ایک سال کے دوران غزہ اور لبنان پر وحشیانہ جارحیت کی، لیکن تحریک مزاحمت کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
انہوں نے غزہ اور لبنان میں مزاحمتی محاذ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی عوام دیگر اسلامی اقوام کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف فلسطین اور لبنان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین اور لبنان کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، شرکاء نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے خطے میں اسرائیل کی مہم جوئی کے خلاف اسلامی ممالک کے مشترکہ ردعمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا
لبنان میں حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح 1 میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے جس کی رینج 300 کلومیٹر اور وار ہیڈ 500 کلوگرام ہے۔ یہ میزائل پہلی ...