تاریخ شائع کریں2024 1 October گھنٹہ 21:36
خبر کا کوڈ : 652444

تل ابیب میں مجاہدین کی صیہونی آباد کاروں کے خلاف شہادت پسند کاروائی

اس وقت جب کہ لبنان کی حزب اللہ کے مئزائل حملوں سے صیہونی آبادکاروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے،صیہونی ذرائع ابلاغ مقبوضہ علاقے میں مزاحمتی کارروائی کے نتیجے میں متعدد صیہونیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔

تل ابیب میں مجاہدین نے صیہونی آباد کاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صیہونیت مخالف اس کارروائی کے نتیجے میں 10 آباد کار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

بعض صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس کاروائی میں پانچ صیہونی ہلاک جب کہ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ انتقامی کارروائی دو جگہوں پر دو مجاہدین نے انجام دی ہے۔
 
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ صیہونیت مخالف آپریشن ہنوز جاری ہے اور صیہونی پولیس ابھی تک ان مزاحمتی جوانوں کو گرفتار کرنے یا انہیں نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdceew8pejh8nei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ