کچھ دیر پہلے ہی پاسداران انقلاب کے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے
بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ پر حملے کے بعد اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
شیئرینگ :
کچھ دیر پہلے ہی پاسداران انقلاب کے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے شروع ہو گئے ہیں۔
بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ پر حملے کے بعد اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
عبرانی میڈیا تل ابیب کی فضاوں میں اڑنے والے میزائل دکھارہے ہیں جو صہیونی دفاعی سسٹم کو چکمہ دیتے ہوئے تل ابیب کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے جلد ایک اہم بیان جاری کیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے بیان جاری
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل پر میزائل حملہ کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ، بیروت میں سید حسن نصراللہ اور سپاہ پاسداران انقلاب کے مشیر جنرل نیلفروشان پر صہیونی حملے کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے اسرائیل کے اندر اہم تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ کردیا ہے۔
بیان میں انتباہ کیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کی گئی تو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
چینی وزیراعظم لی کیانگ وفد کے ہمراہ ایئرچائنا کے طیارے میں نورخان ایئربیس پر پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا بھرپور استقبال کیا، گلدستے پیش کیے گئے، توپوں ...