لبنان پر صیہونی حکومت کی زمینی جارحیت جھوٹ ہے/ہمارے مجاہدین مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں
لبنان کی حزب اللہ کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ محمد عفیف نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ہیں کہ اس حکومت کی افواج لبنان میں داخل ہوئی ہے۔
شیئرینگ :
حزب اللہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لبنان پر صیہونی حکومت کی زمینی جارحیت جھوٹ ہے، بتایا کہ انہوں نے صیہونی ملٹری انٹیلی جنس بیس 8200 اور صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیم موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کی حزب اللہ کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ محمد عفیف نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ہیں کہ اس حکومت کی افواج لبنان میں داخل ہوئی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمتی مجاہدین اور قابض افواج کے درمیان ابھی تک کوئی براہ راست زمینی تصادم نہیں ہوا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ قوتیں جو لبنان کی سرزمین میں داخل ہونے کی کوشش کریں گی ہمارے مجاہدین ان سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ۔
عفیف نے کہا کہ صیہونی حکومت کا یہ دعویٰ کہ ہتھیاروں کے ذخیرے شہری عمارتوں میں ہیں، بشمول "الصراط" ٹی وی چینل کی عمارت، جسے کل بیروت کے جنوب میں دحیہ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا، جھوٹا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، اس شخص نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، صحافی ہونے کا دعویٰ کیا اور خود پر مشرق وسطیٰ کے بحران کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا۔...