تاریخ شائع کریں2024 29 September گھنٹہ 16:57
خبر کا کوڈ : 652090

چین کا غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی پر بھی زور

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یوکرین میں جنگ کی توسیع کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بیجنگ امن مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور وہ غزہ جنگ کے فریقین سے بھی سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔ 
چین کا غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی پر بھی زور
چین کے وزیر خارجہ نے یوکرین جنگ کے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ 

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یوکرین میں جنگ کی توسیع کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بیجنگ امن مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور وہ غزہ جنگ کے فریقین سے بھی سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔ 

چین پر یوکرین نے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام لگایا ہے، جب کہ اس نے غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرتے ہوئے جنگ کے سفارتی حل کا مطالبہ کیا ہے۔

 چین کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا: بنیادی ترجیح جنگ کے عدم پھیلاو کا عزم کرنا ہے اور چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ 

وانگ نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا: جامع جنگ بندی کے حصول میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور موجودہ بحران سے نکلنے کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا: چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی مکمل رکنیت کے لیے ہمیشہ ان کا بھرپور حامی رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb95b0grhbsgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ