تاریخ شائع کریں2024 29 September گھنٹہ 15:28
خبر کا کوڈ : 652077

مزاحمتی محاذ نے شہید "سید حسن نصر اللہ" کی حکمت عملی سے عالمی استکبار کی نیندیں حرام کردی ہیں

اگرچہ آج ہم اس عظیم ہستی کی شہادت پر غمزدہ ہیں لیکن ہمیں پورا یقین ہے کہ راہ خدا میں شہادت اس مجاہد نستوہ کے لیے اہم ترین پاداش الہی ہے۔   
مزاحمتی محاذ نے شہید "سید حسن نصر اللہ" کی حکمت عملی سے عالمی استکبار کی نیندیں حرام کردی ہیں
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ نے شہید "سید حسن نصر اللہ" کی حکمت عملی سے عالمی استکبار اور بین الاقوامی صیہونیت کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی شہادت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی سفیر نے لبنانی عوام اور سید حسن نصر اللہ کے تمام چاہنے والوں کو دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ آج ہم اس عظیم ہستی کی شہادت پر غمزدہ ہیں لیکن ہمیں پورا یقین ہے کہ راہ خدا میں شہادت اس مجاہد نستوہ کے لیے اہم ترین پاداش الہی ہے۔   

پاکستان میں ایران کے سفیر نے مزید کہا  "شہید سید حسن نصر اللہ کا پاکیزہ خون مجاہدت کے راستے کو روشن اور مزاحمت کے مضبوط درخت کو مضبوط بنائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcgux93uak9nz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ