تاریخ شائع کریں2024 27 September گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 651738

حزب اللہ کی کامیابی لبنان اور فلسطین سمیت پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ حزب اللہ نے اس زمانے میں دشمن اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا جب اس کے پاس آج کی نسبت کم طاقت تھی۔ آج حزب اللہ ہر لحاظ سے طاقتور ہے اور بہت اہم کامیابیاں حاصل کرچکی ہیں۔
حزب اللہ کی کامیابی لبنان اور فلسطین سمیت پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے
یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت لبنان میں غزہ کی کہانی دہرانا چاہتی ہے، حزب اللہ کی صہیونی حکومت پر کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں بربریت اور جارحیت کے باوجود اپنے اہداف میں کامیاب نہ ہوسکی ہے۔ ایک سال تک جارحیت کے باوجود صہیونی یرغمالی آزاد نہ ہوسکے اور آج صہیونی حکومت غزہ کے دلدل میں بری طرح پھنس گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے امریکی حمایت کے تحت غزہ میں ہر طرح کے جرائم کا ارتکاب کیا۔ فلسطین کے حوالے سے عرب ممالک کو بھی تاریخی خفت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود فلسطینیوں کی استقامت میں کمی نہیں آئی۔ صہیونی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہداء اور لاپتہ افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ صہیونی جماعتیں مسلسل مسجد اقصی کی بے حرمتی کررہی ہیں۔ رقص و سرور کی محفلیں سجا کر اسلام اور مسلمانوں کی توہین کی جارہی ہے۔ غزہ کے بعد مغربی کنارے میں بھی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت لبنان میں بھی غزہ کی کہانی دہرانا چاہتی ہے تاہم حزب اللہ اس میدان میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ لبنانی مقاومتی تنظیم نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حزب اللہ کی کامیابی لبنان اور فلسطین سمیت پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے۔

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ حزب اللہ نے اس زمانے میں دشمن اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا جب اس کے پاس آج کی نسبت کم طاقت تھی۔ آج حزب اللہ ہر لحاظ سے طاقتور ہے اور بہت اہم کامیابیاں حاصل کرچکی ہیں۔ صہیونی حکومت حزب اللہ کو جنگ میں دھکیل کر غزہ کی حمایت کو کم کرنا چاہتی ہے تاہم ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ غزہ کی حمایت میں حزب اللہ کا موقف دینی، انسانی اور اخلاقی اصولوں پر استوار ہے اور اسی میں لبنان کا مفاد بھی ہے کیونکہ اگر دشمن فلسطین میں اپنے اہداف میں کامیاب ہوجائے تو اگلا شکار لبنان ہوگا۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ اسلام اور صہیونیوں کے درمیان مقابلے میں قرآن کا وعدہ یہ ہے کہ صہیونیوں کو شکست ہوگی۔ صہیونی حکومت کے شرم انگیز اقدامات اس حقیقت پر پردہ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے دشمن کے ساتھ دوستی اور ہمدستی سے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے خفت کا شکار ہوں گے۔ صہیونی دشمن امت مسلمہ کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور مغرب صہیونی حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔ بعض اسلامی ممالک بھی استعماری اہداف کی تکمیل کے لئے امت مسلمہ کے خلاف کام کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjtvemouqeiaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ