صوبہ ہمدان ہمیشہ سے ہی علماء، فضلاء، سائندانوں اور لا تعداد شہداء کی کی سرزمین رہی ہے
انہوں نے اتحاد کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج کے معاشرے کو پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔ امام راحل حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ "فتح کا راز اتحاد ہے"، یہ مسئلہ ملکی اور خارجہ پالیسی دونوں میں موثر ہے۔
شیئرینگ :
حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے صوبہ ہمدان کے علماء اور فضلاء ملاقات کے دوران کہا: صوبہ ہمدان ہمیشہ سے ہی علماء، فضلاء، سائندانوں اور لا تعداد شہداء کی کی سرزمین رہی ہے اور اس کی ایک قدیم تہذیب و تمدن ہے، اسی بنیاد پر آج ہمیں ان خصوصیات کو آج محفوظ کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے معاشرے میں مدارس کے کردار کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے مزید کہا: آج کی تاریخ میں حوزہ علمیہ کو اپنا بنیادی مشن یعنی علم، عمل اور اخلاق کو فراموش نہیں کرنا چاہئے اور عوام کی خدمت میں کوتاہی نہ کرتے ہوئے اسلامی سیاست کی پیروی کرنا چاہئے اور وقت شناس ہونا چاہئے۔
انہوں نے اتحاد کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج کے معاشرے کو پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔ امام راحل حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ "فتح کا راز اتحاد ہے"، یہ مسئلہ ملکی اور خارجہ پالیسی دونوں میں موثر ہے۔
حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے ملک ایران کے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے اور نئی حکومت کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام خیر خواہ افراد اس نئی حکومت کی مدد کریں اور میں نے بارہا کہا کہ حکومت کو کمزور نہ کیا جائے، اور آج رہبر معظم کی پالیسی ہی یہی ہے، لہذا عہدیداران کو ان کی حمایت پر شکر گزار ہونا چاہیے۔