یمن کی انصار اللہ کی غرب اردن میں غاصب صیہونی فوج کی حالیہ کارروائی کی مذمت
انصارللہ یمن نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونی فوجیوں نے جو وحشیانہ کارروائی انجام دی ہے وہ گزشتہ بیس برس سے اب تک کی سب سے بڑی اور وحشیانہ ترین کارروائی ہے۔
شیئرینگ :
انصارللہ یمن نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونی فوجیوں نے جو وحشیانہ کارروائی انجام دی ہے وہ گزشتہ بیس برس سے اب تک کی سب سے بڑی اور وحشیانہ ترین کارروائی ہے۔
انصاراللہ یمن کی سیاسی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے غرب اردن میں غاصب صیہونی فوج کی حالیہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔
انصاراللہ یمن نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے غرب اردن میں فلسطینی کیمپوں پر حملہ کرکے کشیدگی بڑھانے کا اقدام کیا ہے۔
انصاراللہ یمن کے بیان میں آیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو سر تا پا مسلح کیا ہے تاکہ وہ عام فلسطینی شہریوں کا قتل عام اور ان کے گھروں کو نذرآتش کریں۔
انصاراللہ یمن نے اپنے اس بیان میں غاصب صیہونی دشمن کے خلاف شہادت پسندانہ اور استقامتی کارروائیوں پر فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی گروہوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ سبھی فلسطینی گروہوں میں اس وقت اعلی درجے کی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
انصاراللہ یمن نے اپنے بیان کے آخرمیں کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج اپنے فلسطینی بھائیوں کے دفاع میں بحیرہ احمر، خلیج عدن اور باب المندب میں صیہونی دشمن اور اس کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک کہ غزہ پر حملے بند نہیں ہوجاتے اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کردیا جاتا۔