تاریخ شائع کریں2023 20 November گھنٹہ 11:58
خبر کا کوڈ : 615298

غزہ کی جنگ استقامتی محاذ اور صیہونی حکومت کا فیصلہ کرے گی

انھوں نے کہا کہ استقامتی محاذ آئندہ زیادہ بڑا کردار ادا کرے گا اورجنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست یقینی ہے۔
غزہ کی جنگ استقامتی محاذ اور صیہونی حکومت کا فیصلہ کرے گی
 اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی اقتصادی کونسل کے سیکریٹری اور  تشخیص مصلحت نظام کونسل  کے رکن محسن رضائي نے اتوار کی رات المیادین ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ صیہونی حکومت جنگ غزہ میں شکست کھائے گی۔

محسن رضائی نے کہا ہے  کہ غزہ کی جنگ استقامتی محاذ اور صیہونی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ استقامتی محاذ آئندہ زیادہ بڑا کردار ادا کرے گا اورجنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست یقینی ہے۔

محسن رضائی نے کہا صیہونی حکومت غزہ میں جتنا اندر  جائے گی اتنا ہی دلدل میں دھنستی چلی جائے گی۔

  انھوں نے کہا  صیہونی حکومت غزہ کی سڑکوں پر آسکتی لیکن  اس کو غیر مرئي استقامت کا سامنا ہے۔

  ایران کی اعلی اقتصادی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ یہ جنگ بن یامن نتن یاہو کے سقوط کا باعث بنے گی اور آئندہ برسوں میں ہم صیہونی حکومت کے گرنے کا مشاہدہ کریں گے۔

انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنان ، عراق اور یمن کے استقامتی گروہ بھی حماس کے ساتھ ہیں کہا کہ حماس صرف غزہ میں نہیں ہے ، اس کے مراکز غرب اردن اور فلسطین سے باہر بھی ہیں۔  

محسن رضائي نے کہا کہ آئندہ دنوں میں جنگ غزہ کے خلاف نئے محاذ کھلیں گے اور اگر غزہ کی صورتحال مزید خراب ہوئي تو مسلم نوجوانوں کے ردعمل کو نہیں روکا جاسکے گا۔

انھوں نے کہا کہ حالات بدتر ہونے کی  صورت میں یمن سے 5 لاکھ جنگجو فلسطین پہنچ سکتے ہیں۔

محسن رضائي نے  کہا کہ اتوار کو یمنیوں کے ذریعے جہاز روکے جانے کا اصلی ذمہ دار امریکا ہے کیونکہ وہ اسرائیلی حکومت کو پیچھے  ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے۔  

انھوں نے کہا کہ جنگ غزہ در اصل علاقے کو  کنٹرول میں لینے کی جنگ ہے اور امریکا یہاں سے مشرقی ایشیا کا راستہ کھولنا چاہتا ہے۔

محسن رضائي نے آخر میں کہا کہ دو ریاستی راہ حل شکست کھاچکی ہے اور اسلامی ملکوں کی نشست مستقبل میں تعاون کا راستہ ہموار کرے گی۔  
https://taghribnews.com/vdcaomnia49n6u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ