صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ میں انڈونیشیا کے اسپتال پر توپوں سے گولہ باری
میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے پیر کی صبح انڈونیشیا کے اسپتال پر حملہ کردیا جس میں کم سے کم آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شیئرینگ :
میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے پیر کی صبح انڈونیشیا کے اسپتال پر حملہ کردیا جس میں کم سے کم آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ میں انڈونیشیا کے اسپتال پر توپوں سے گولہ باری کی ہے۔
اس گولہ باری میں اسپتال کا جنریٹر تباہ ہوگیا اور بجلی کٹ گئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے اس حملے میں کم سے کم آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صیہونی حکومت نے اس دوران جنوبی غزہ میں واقع رفح کے ایک محلے پر بھی بمباری کردی جس میں آخری اطلاع ملنے تک 11 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئ تھی۔
اس سے پہلے غزہ میں حکومت فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا تھا کہ شہدائے غزہ کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے جن میں 5 ہزار 500 بچے اور 3 ہزار 500 خواتین ہیں اور 6 ہزار افراد لاپتہ ہیں ۔
برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کے ایک آن لائن بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے ڈرون سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں آبنائے باب المندب کے ...