صیہونی حکومت کا ڈرون حزب اللہ کے میزائل کا نشانہ بنکر تباہ
لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ نے آج صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے ایک میزائل سے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مارگرانےکا اعلان کیا ہے۔
شیئرینگ :
لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ نے آج صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے ایک میزائل سے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مارگرانےکا اعلان کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ ہرمس 450 نوعیت کا کثیر المقاصد ڈرون تھا جو اصبع الجلیل نامی علاقے میں حزب اللہ کے میزائل کا نشانہ بنکر تباہ ہوگیا۔
دوسری جانب صیہونی حکومت نے سنیچر کی صبح دعوی کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک میزائل کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے 5 نومبر کو بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ نہتے فلسطینی عوام سے لینے کے لئے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر وحشیانہ حملے اور مظلوم فلسطینی عوام، عورتوں اور بچوں کا قتل عام شروع کیا تو حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں اس جعلی اور غاصب حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا آغاز کردیا۔
حزب اللہ لبنان کے حملوں میں غاصب صیہونی فوج کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اس کے بہت سے فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ حزب اللہ کے حملوں سے صیہونی آباد کاروں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ لبنان کی سرحد کے قریب واقع علاقوں کو خالی کرکے چلے گئے۔
سید ابراہیم رئیسی نے ہفتے کی رات تہران میں شام کے وزیر اعظم " حسین عرنوس" سے ملاقات میں، اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے تعلقات کو قدیمی اور اسٹریٹجک قرار دیا اور ...