غزہ کی پٹی کے شمال میں ہونے والی لڑائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں زمینی لڑائی میں صیہونی حکومت کی 202ویں چھاتہ بردار بریگیڈ کے نائب کمانڈر شلومو بن نون کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
شیئرینگ :
صہیونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج کی 202ویں چھاتہ بردار بریگیڈ کا ڈپٹی کمانڈر غزہ کی پٹی کے شمال میں زمینی لڑائی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں مارا گیا۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں زمینی لڑائی میں صیہونی حکومت کی 202ویں چھاتہ بردار بریگیڈ کے نائب کمانڈر شلومو بن نون کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
الجزیرہ کے نمائندے نے بھی اطلاع دی ہے کہ قابض صیہونی فوج نے آج جمعرات کی سہ پہر غزہ کی پٹی کے شمال میں ہونے والی لڑائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اس طرح غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک صیہونی رجیم کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جارحیت کے 41ویں روز اس نے غزہ کی بندرگاہ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اس کی تمام عمارتوں کو حماس کے دستوں سے خالی کرا لیا ہے۔
تاہم حماس نے صیہونی رجیم کے اس دعوے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن وہ ہمیشہ ایسی خبروں کی اشاعت کو غزہ میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے تل ابیب رجیم کی پروپیگنڈہ کوششوں کا نفسیاتی حصہ سمجھتی ہے۔
برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کے ایک آن لائن بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے ڈرون سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں آبنائے باب المندب کے ...