انصاراللہ یمن نے منگل کی رات ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ فلسطین کے حساس مراکز ہپر بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کی تصدیق کردی ہے۔
انصاراللہ یمن نے منگل کی رات اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے ایلات کے علاقے میں اسرائيلی دشمن کے کئی مراکز پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلات کے علاقے " ام الرشاش" میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
انصاراللہ یمن نے بتایا ہے اس نے 24 گھنٹے قبل اسرائیلی اہداف پرڈرون حملے بھی کئے تھے۔
انصاراللہ یمن نے اعلان کیا ہے کہ اب بحیرہ احمر یا دوسرے علاقوں میں اسرائیلی جہازوں پر حملے سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائے گا۔
انصاراللہ یمن نے آخر میں کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن کے خلاف یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں غزہ میں ہمارے بھائیوں پرجارحیت بند ہونے تک نہیں رکیں گی ۔
انصاراللہ یمن کا یہ بیان جاری ہونے کے ساتھ ہی صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی افواج نے مقبوضہ فلسطین پر میزائلی حملے کئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بھی منگل کی رات مقبوضہ فلسطین پر انصاراللہ یمن کے میزائلی حملے کی تصدیق کی ہے۔
صیہونیوں نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایئر ڈیفنس نے " دریای العقبہ" کے علاقے سے داغا جانے والا ایک میزآئل مارگرایا ہے۔
صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل تھا جو حوثیوں نے یمن سے داغا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcexe8pejh8zfi.dqbj.html taghribnews.com/vdcexe8pejh8zfi.dqbj.html