تاریخ شائع کریں2023 2 October گھنٹہ 09:00
خبر کا کوڈ : 609550
 ماموستا امامی

اسلامی معاشروں میں ہمدردی کی فضا، کشیدگی کو کم کر  دے گی

اسلامی ممالک میں یکجہتی اور ہمدردی کا عنصر پایا جانا چاہئے  کیونکہ یہی چیز اسلامی  معاشروں کی درمیان کشیدگی کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اسلامی ممالک کی یکجہتی ہر مذہب سے بالا تر ہے
اسلامی معاشروں میں ہمدردی کی فضا، کشیدگی کو کم کر  دے گی
تقریب نیوز کے مطابق مہاباد کے امام جمعہ ماموستا عبدالسلام امامی نے وحدت کانفرنس کے اولین روز خطاب کیا  انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اخوت جو خدا نے ہمیں عنایت کی ہے وہ اس کی ایک بہت بلند پایہ نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وحدت کے لئے اہم عوامل ہمدردی اور یکجہتی ہے۔ پیغمبر ﷺ نے بھی فرمایا ہے کہ وہ مسلمان نہیں جو صبح اٹھے مگر امور مسلمین کی فکر نہ کرے۔

ماموستا امامی نے کہا کہ اسلامی ممالک میں یکجہتی اور ہمدردی کا عنصر پایا جانا چاہئے  کیونکہ یہی چیز اسلامی  معاشروں کی درمیان کشیدگی کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اسلامی ممالک کی یکجہتی ہر مذہب سے بالا تر ہے۔

 انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور مراکش  و لیبیا میں سیلاب اور زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں پر اور پاکستان میں جشن میلاد رسول اللہﷺ میں شہید ہونے والوں کی ارواح پر دورد بھیجا۔
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdceno8p7jh87ni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ