رسول اکرمﷺ صدر اسلام میں اس بے سروسامانی کے عالم میں بھی ایک امت بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے اور یہ ہمارے لئے آج تک نمونہ عمل ہے کہ ہم اس سے فائدہ اٹھائیں
شیئرینگ :
تقریب نیوز کے مطابق ارومیہ کے اہل سنت امام جمعہ ماموستا مامد کلشی نژاد نے وحدت کانفرنس کے افتتاحیہ سے خطاب کرتے ہوئے اس کانفرنس کے منتظمین اور بالخصوص ڈاکٹر شہریاری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رسول اکرمﷺ صدر اسلام میں اس بے سروسامانی کے عالم میں بھی ایک امت بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے اور یہ ہمارے لئے آج تک نمونہ عمل ہے کہ ہم اس سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کے پاس تفرقہ کی اس بند گلی سے نکلنے کا واحد راستہ عالمی اتحاد ہے۔ یہ اتحاد ہم پر واجب ہے تاکہ دوسرے بھی ہماری پیروی کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام اور اس کے نئے تمدن کے لئے کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اسلام کے مقدس اہداف کی تکمیل اور امت واحدہ کی تشکیل کے لئے جہاد تبیین کی راہ میں آگے بڑھیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کی شام کیوبا کے صدر مائیکل ڈیاز اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں مزید فرمایا: اقتصادی ...