تاریخ شائع کریں2023 29 September گھنٹہ 22:44
خبر کا کوڈ : 609086
ڈاکٹر محمد نور دوغان

دہشت گردی اور شدت پسندی اسلامی اخوت کی راہ میں رکاوٹ ہیں

عالمی سیاستیں یعنی شیطان بزرگ امریکا  اور اسرائیل دہشت گردی کو بڑھاوا  دے کر زمین پر فساد کے خواہاں ہیں۔ یہ دہشت گردی اور شدت پسندی ہی ہیں جو انسان کے شخصی تعادل اور انسانی معاشرے کے عمومی تعادل کو خراب کرتے ہیں انسان کو  درست تفکر اور عمل سے پیچھے ہٹا دیتے ہیں
دہشت گردی اور شدت پسندی اسلامی اخوت کی راہ میں رکاوٹ ہیں
ترکیہ کی فاتح یونیورسٹی کے استاد نے کہا ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی انسان کے شخصی تعادل اور معاشرہ کے تعادل کو برباد کردیتے ہیں اور یہ دونوں درست تفکر کی راہ میں مانع ہیں  اور زندگی میں صحیح عمل کرنے راہ  میں رکاوٹ ہیں۔

تقریب نیوز کے مطابق ڈاکٹر محمد نوردوغان جو ترکیہ کی یونیورسٹی کی علمی انجمن کے رکن ہیں، نے ۳۷ ویں وحدت کانفرنس کے ویبنار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے مسلمانوں کو ایک دوسرےکا بھائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انما المومنون اخوہ۔ اسلام کی نظر میں اخوت کا مسئلہ انتہائی اہم ہے۔

ڈاکٹر نوردوغان نے کہا کہ اگر اخوت اسلامی محقق ہوجائے تو یہ اصلاح زندگی کی راہ میں کوشش کرنے کے معنی میں ہے۔ دین کی اساس زمین  میں اصلاح کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی مومنوں کے راستہ کی بڑی اور اولین رکاوٹیں ہیں۔ کیونکہ دہشت گردی ایک منافقانہ عمل ہے اور اس کا مقصد فساد برپا کرنا  اور لوگوں کے ارتباط کو خراب کرنا ہے۔

انہوں کہا کہ عالمی سیاستیں یعنی شیطان بزرگ امریکا  اور اسرائیل دہشت گردی کو بڑھاوا  دے کر زمین پر فساد کے خواہاں ہیں۔ یہ دہشت گردی اور شدت پسندی ہی ہیں جو انسان کے شخصی تعادل اور انسانی معاشرے کے عمومی تعادل کو خراب کرتے ہیں انسان کو  درست تفکر اور عمل سے پیچھے ہٹا دیتے ہیں۔

انہوں نے آٓخر میں یہ کہا کہ ایران کی یہ وحدت کانفرنس عالمی سطح پر انتہائی اہم ہے۔ ہم کسی بھی ملک کے شہری ہوں ہمیں اس کانفرنس کو کامیاب کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔
 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdciv3aqqt1auu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ