تاریخ شائع کریں2023 29 September گھنٹہ 22:42
خبر کا کوڈ : 609085
طلال حاطوم

انسانوں کا باہمی تعاون مذہب سے بالا ہے۔۔ مظلوم کی مدد، باہمی تعاون  کا میدان ہے

مظلوم کی مدد کرنا بھی باہمی تعاون کے میدانوں میں سے ایک ہے۔ باہمی تعاون دراصل مذہب سے بالاتر ہے۔ انسانوں کے باہمی تعاون کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ فقیر و غنی ممالک  ہوں یا قوی و ضعیف ممالک سب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکے اپنی منفعتوں کو محقق کر سکتے ہیں
انسانوں کا باہمی تعاون مذہب سے بالا ہے۔۔ مظلوم کی مدد، باہمی تعاون  کا میدان ہے
لبنان کے طلال حاطوم نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کسی ایک مذہب یا دین میں منحصر نہیں ہے ۔ ہر وہ شخص جو انسانی زندگی پر ایمان رکھتا ہے اسے جان لینا چاہئے انسانوں کی امداد کرنا مذہب سے بالا تر ہے۔
 
تقریب نیوز کے مطابق لبنان کے طلال حاطوم  نے کہا کہ کئی ایک عوامل ایسے ہیں جو انسانوں کو ایک دوسرے سے متصل کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض عوامل ایسے ہیں جو انسانوں کے درمیان رشتہ کو گہرا بناتے ہیں ۔ انسانوں کے درمیان یہی روابط اور رشتہ ہیں جو ان کو مشترک اہداف کو محقق کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیکی اور پرہیزگاری ایسے عوامل ہیں جو انسانوں ایک دوسرے سے متحد کرتے ہیں  اور یہ وہ راہ ہے کہ جس کے ذریعہ انسان اپنے رجحانات اور شہوات پر غالب آسکتا ہے۔

ان کے مطابق مظلوم کی مدد کرنا بھی باہمی تعاون کے میدانوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون دراصل مذہب سے بالاتر ہے۔ انسانوں کے باہمی تعاون کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ فقیر و غنی ممالک  ہوں یا قوی و ضعیف ممالک سب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکے اپنی منفعتوں کو محقق کر سکتے ہیں۔

انہوں نے لوگوں کو رہبر معظم کی سربراہی میں ایرانی قوم کی کامیابیوں کی جانب متوجہ کیا  کہ کس طرح اس قوم نے ظالمانہ پابندیوں کے  کے باوجود ترقی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون صرف مملکتوں، رہبروں اور سرکاری تنظیموں میں ہی نہیں ہونا چاہئے بلکہ اسے ملت کے تمام افراد تک پہنچنا چاہئے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا مغرب نے جوانوں کی غرب گرائی کے لئے بہت کام کیا ہے  اور نوجوانوں کے درمیان خودغرضی   کو فروغ دیا ہے اور ان کو صرف مادی کاموں تک محدود کر دیا ہے ہمیں جوانوں کو ترغیب دلانا چاہئے تاکہ وہ ہمارے معاشرے کے ساتھ کھڑے ہوں اور ترقی کریں۔
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdch6wn-m23nvvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ