تاریخ شائع کریں2023 29 September گھنٹہ 22:37
خبر کا کوڈ : 609082
شیخ عبدالمجید عمار

قرآن سے عالمی استکبار کا خوف امت اسلامی کے قدرت مند ہونے کا عندیہ

اس دور میں ہمارا اہم ترین اسلحہ وحدت ہونی چاہئے۔ دشمن اپنی تمام تر توانائیاں اس پر صرف کر رہا ہے کہ وہ ہم سے اخلاقی اقدار کو چھین لے۔ وہ اقدار جو قرآنی ہیں اور پیمبر کے واسطہ ہم تک پہنچی ہیں،
قرآن سے عالمی استکبار کا خوف امت اسلامی کے قدرت مند ہونے کا عندیہ
حزب اللہ کے سیاسی رکن نے کہا کہ قرآن کریم کے سلسلہ میں مسلمانوں کا اہتمام تمام کاموں سے زیادہ ہونا چاہئے۔ اگر ہم اہلبیت اور قرآن سے متمسک رہیں تو  کبھی بھی گمراہ نہ ہوں گے۔ آج استکبار یہ سمجھ چکا ہے کہ مسلمانوں کی قدرت اور وحدت کا راز قرآن میں پوشیدہ  ہے۔
 
تقریب نیوز کے مطابق شیخ عبدالمجید عمار نے ویبینار سے  خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ وحدت فقط ایک بے کار نعرہ نہیں ہونا چاہئے اور ہمیں اس کے ظاہر  پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے۔ درحقیقت یہ نعرہ قدرت اور صفوف اسلام کی مضبوطی کے لئے ہونا چاہئے۔ وحدت کا نعرہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وحدت ہی ہے جو عالمی استکبار کا مقابلہ کر سکتی ہے اسی لئے استکبار عالم اس وقت اسلامی اقدار کی خرابی اور مقدسات اسلامی کی توہین کے در پے ہے۔

حزب اللہ کے سیاسی رکن نے کہا اسلام کے خلاف جو کام استکبار کرتا ہے اس سے اسلام کی قدرت اور زیادہ واضح ہوجاتی ہے۔  مغرب کی جانب سے قرآن سوزی کا واقعہ اس کی دلیل ہے استکبار قرآن سے خوفزدہ ہے اور یہ خود اسلامی امت کے قدرت کی نشانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو اسلام کے مظاہر کی توہین  کے خلاف مکمل طور پر اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اور یہ کام اپنے تمام اختلاف کو بالائے طاق رکھنے کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

انہوں نے قرآنی تعلیمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستکبروں ظالموں اور ستمگروں سے مقابلہ بھی  قرآنی تعلیمات میں شامل ہے۔

انہوں نے تاکید کی اس دور میں ہمارا اہم ترین اسلحہ وحدت ہونی چاہئے۔ دشمن اپنی تمام تر توانائیاں اس پر صرف کر رہا ہے کہ وہ ہم سے اخلاقی اقدار کو چھین لے۔ وہ اقدار جو قرآنی ہیں اور پیمبر کے واسطہ ہم تک پہنچی ہیں،
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcevo8pwjh877i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ