مسلمانوں کی مشترکہ منڈیاں اور فوج تشکیل پانی چاہئے
اقتصاد کے لحاظ سے بھی مسلمانوں میں وحدت ہونی چاہئے۔ اس شعبہ میں بھی مسلمان اچھی توانائی رکھتے ہیں ۔ میرا مشورہ یہی ہے کہ مسلمانوں کہ مسلم ممالک میں مشترکہ اقتصادی بازار تشکیل پانا چاہئے یہ خود عالم اسلام میں وحدت کی راہ ہموار کرنے کا ذریعہ ہوگا۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقے تایباد کے امام جمعہ اہل سنت نے کہا کہ اقتصاد کے لحاظ سے بھی مسلمانوں میں وحدت ہونی چاہئے۔ اس شعبہ میں بھی مسلمان اچھی توانائی رکھتے ہیں ۔ میرا مشورہ یہی ہے کہ مسلمانوں کہ مسلم ممالک میں مشترکہ اقتصادی بازار تشکیل پانا چاہئے یہ خود عالم اسلام میں وحدت کی راہ ہموار کرنے کا ذریعہ ہوگا۔
تقریب نیوز کے مطابق اہل سنت تایباد کے امام جمعہ مولوی غلام نبی توکلی نے ۳۷ ویں وحدت کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیغبر اکرم کو عالم اسلام کا نقطہ مشترک جان کر ان کے گرد جمع ہونا چاہئے تاکہ ہم مدنظر وحدت تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون اور وحدت کے حصول کے لئے تمام اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھا کر کفار او استعمار کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ اگر آج کہیں قرآن جلانے کا واقعہ ہوتا ہے یا پیغمبرﷺ کے کارٹونز بنائے جاتے ہیں تو یہ اسی وجہ سے ہے (دشمن جانتا ہے) مسلمان متحد نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وحدت کے حصول کے لئے یہ بھی ضروری ہے ۵۷ ملکوں کی فوج کو مدغم کیا جائے اور ایک واحد فوج تشکیل دی جائے اگر ہماری ایک مشترک فوج ہوگی تو دنیا اس خوف کھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو ایک مشترکہ یونیورسٹی بھی تشکیل دینی چاہئے ایسی یونیورسٹی جس میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم بھی تعلیم حاصل کریں ۔
انہوں نے تاکید کی مسلم ممالک کو اب ایک مشترک منڈی تشکیل دینی چاہئے تاکہ اسلامی ممالک کے اقتصادی مسائل کو حل کیا جائے اور یہ کام خود وحدت کی راہ ہموار کرنے کے لئے موثر ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر ہمارے درمیان تفرقہ نہ ہوتو ہم اس دنیا کی سب سے بڑی طاقت میں تبدیل ہو سکتے ہیں اور کسی کو بھی یہ جرأت نہیں ہو سکتی کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات کی توہیں کرے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کی شام کیوبا کے صدر مائیکل ڈیاز اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں مزید فرمایا: اقتصادی ...