وحدت آفرینی کے لئے معاشرہ پر الہی میڈیا کی حکمرانی ضروری ہے
اگر ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آزادی شیطانی میڈیا کے تحت تاثیر نہ ہو تو ہمیں میڈیا کو کنٹرول کرنا ہوگا اور الہی میڈیا کی حکمرانی پیدا کرنی ہوگی۔ اگر ایسا ہوا معاشرہ میں وحدت پیدا ہوگی وگرنہ اضطرار اور اضطراب کی فضا حاکم ہوگی۔
شیئرینگ :
بنیاد قرآن کے انچارج نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ انسانی آزدی شیطانی میڈیا کے زیر اثر نہ آئے تو الہی میڈیا کی حکمرانی کی ضرورت ہے اگر ایسا ہو تو معاشرہ میں وحدت پیدا ہوگی۔
تقریب نیوز کے مطابق حجۃ الاسلام سید مہدی حسین زادہ نے ۳۷ ویں وحدت کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے آیت ادع الی سبیل ربک بالحکمہ۔۔۔۔ الخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا قرآن انسان کو دعوت دیتا ہے اور یہ دعوت ہی قرآنی میڈیا ہے۔
حجت السلام حسین زادہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ اگر حکمت اور برہان کارگر نہ ہو تو مناظرہ کرو۔
انہوں نے غیر اخلاقی میڈیا کی مصیبتوں کو بیان کرتے ہوئے کہا یہ میڈیا لوگوں کے ساتھ ہے اور لوگوں کے لئے ہے اس لئے ہمارے میڈیا کو خبر رسانی کے ساتھ خیر رسانی کا بندوبست بھی کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا اخلاقی میدان میں اور اجتماعی میدان میں اپنی حاکمیت کو قوی کر رہا ہے یہی میڈیا نظام کی تخریب کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آزادی شیطانی میڈیا کے تحت تاثیر نہ ہو تو ہمیں میڈیا کو کنٹرول کرنا ہوگا اور الہی میڈیا کی حکمرانی پیدا کرنی ہوگی۔ اگر ایسا ہوا معاشرہ میں وحدت پیدا ہوگی وگرنہ اضطرار اور اضطراب کی فضا حاکم ہوگی۔
انہوں نے میڈیا کے لئے ایک اخلاقی منشور کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایسا منشور بنایا جائے جو دنیا بھر کے میڈیا کے لئے نمونہ عمل ہو۔
انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ میڈیا کے اخلاقی منشور اور میڈیا کا اخلاقیات کی رعایت کرنا ااس کی محدودیت کا باعث نہ ہوگا ہمیں اگر سیاسی اور اجتماعی آزادی کی حفاظت کرنی ہے تو میڈیا کو سالم رکھنا ہوگا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کی شام کیوبا کے صدر مائیکل ڈیاز اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں مزید فرمایا: اقتصادی ...