سکون اور صلح اسلامی معاشروں کے جنگ سے دور رہنے کا سبب ہونگے
سلمانوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہونا چاہئے کہ یہ غیر کو شکست دینے کا راستہ ہے۔ فی زمانہ ہم ہر زمانہ سے زیادہ اتحاد اور وحدت کے محتاج ہیں کسی بھی قسم کے اختلاف کی صورت میں ہمیں اپنے معاملہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہئے
شیئرینگ :
زمبابوے کے شیخ دعا کا کہا ہے کہ صلح اور سکون تمام اسلامی معاشروں کے لئے ضروری ہے۔ صلح سکون ان کو جنگ سے دور رکھتا ہے ہم مسلمان کسی بھی وقت دنیا میں جنگ کے حامی نہیں ہیں۔
تقریب نیوزز کے مطابق زمبابوے کے شیخ اسماعیل دعا نے ویبینار سے خطاب کیا اور کہا مسلمانوں کے درمیان وحدت در اصل خدا کا حکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہونا چاہئے کہ یہ غیر کو شکست دینے کا راستہ ہے۔ فی زمانہ ہم ہر زمانہ سے زیادہ اتحاد اور وحدت کے محتاج ہیں کسی بھی قسم کے اختلاف کی صورت میں ہمیں اپنے معاملہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدا بھی متحد مسلمانوں کو پسند کرتا ہے اور ان کو فراوان نعمتیں عنایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صلح آشتی اور سکون ہر اسلامی معاشرہ کی ضرورت ہے کہ یہ ان کو جنگ و جدال سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہے مزید یہ کہ مسلمان دنیا میں کبھی جنگ کے خواہاں نہیں ہیں
تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ہم تمام عرب، اسلامی اقوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ...