تاریخ شائع کریں2023 29 September گھنٹہ 22:01
خبر کا کوڈ : 609075
شیخ محمود ابو عجہ

دشمن  نرم جنگ کے ذریعہ مسلمانوں میں تفرقہ ایجاد کرنا چاہتا ہے

دہشت گردی کے مقابلہ پی صلح و آشتی ہے ہمارا نعرہ یہ ہے اسلام دین صلح و آشتی ہے ۔ پیغمبر نے مدینہ میں فقط مسلمانوں کے درمیان اخوت قائم نہیں کی تھی بلکہ  اہل کتاب کے ساتھ بھی صلح کی روش اختیار کی تھی
دشمن  نرم جنگ کے ذریعہ مسلمانوں میں تفرقہ ایجاد کرنا چاہتا ہے
جمعیت صلاح الدین عراق کے صدر نے کہا کہ اب جنگیں پرانے زمانہ جیسی نہیں ہیں کہ روبرو جنگ ہو انہوں نے تاکیدا ً کہا دشمن آج کے دور میں نرم جنگ اور میڈیا وار کے ذریعہ مسلمانوں  میں تفرقہ کے در پے ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق شیخ محمود ابو عجہ نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم ﷺ کی برادری اور اخوت پر مشتمل احادیث کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ان احادیث سے واضح ہے کہ مومن اپنی ثقافت، دین اور اخلاق و خو میں ایک ہی مشترک راہ پر ہیں۔

انہوں نے کہا خدا نے امت اسلام کو بہترین امت قرار دیا ہے  اور اس امت کے مشترکات بہت زیادہ ہیں قبلہ کتاب خدا رسول ایسے مشترکات ہیں جن پر سب مسلمانوں کا اعتقاد ہے۔

شیخ ابوعجہ نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں نرم جنگ کی بات کی اور دہشت گردی سے مقابلہ کی تاکید کی۔  انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی شناخت ضروری ہے کہ یہ کہاں سے آئی ہے اور اس کا اصل سرچشمہ کیا ہے۔ کوئی دہشت گرد بھی بغیر کسی سابقہ ثقافت، فکر اور اعتقاد کے بغیر یونہی  لوگوں کو قتل کرنے نہیں آجاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مقابلہ پی صلح و آشتی ہے ہمارا نعرہ یہ ہے اسلام دین صلح و آشتی ہے ۔ پیغمبر نے مدینہ میں فقط مسلمانوں کے درمیان اخوت قائم نہیں کی تھی بلکہ  اہل کتاب کے ساتھ بھی صلح کی روش اختیار کی تھی۔

انہوں نے اس کے بعد کہا کہ دشمن آج روبرو جنگ کرنے نہیں آتا بلکہ وہ نرم جنگ یعنی ذرائع ابلاغ اور مواصلاتی جنگ کے ذریعہ میدان میں وارد ہوتاہے اور مسلمانوں میں تفرقہ ایجاد کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق میں دہشت گردی تھی اور جب داعش نے عراق میں اپنے پیر جمانے کی کوشش کی تو  اس ملک کے فرزندوں نے اپنے جان و مال سے اس کا دفاع کیا اور وہاں وحدت کے معنی و مفہوم نے تحقق پیدا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر وقت ہمارے درمیان ایسی شخصیات کا وجود ضروری ہے جو  صالح ہی نہیں بلکہ اصلاح گر بھی ہوں
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcguy93nak9zz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ