تاریخ شائع کریں2023 29 September گھنٹہ 11:53
خبر کا کوڈ : 608934
توفیق بن عامر

دین اسلام انسانیت کے درمیان صلح رائج کرنے آیا ہے

مسلمانوں کو دشمنوں کے مقابلہ میں مزاحمت کرنی چاہئے مگر صرف اس بہانے سے کوئی کافر ہے اس سے قطع رابطہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اسلام کا ظہور ہی اس لئے ہوا ہے کہ تمام بنی نوع آدم کے درمیان صلح و آشتی کو رائج کرے
دین اسلام انسانیت کے درمیان صلح رائج کرنے آیا ہے
بیت الحکمہ تیونس کے رکن نے کہا کہ دین اسلام  انسانیت کے درمیان صلح کو رواج دینے کے لئے آیا ہے۔ مملکتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ احترام اور صلح کے ساتھ رہنا چاہئے۔
 
تقریب نیوز  کے مطابق ڈاکٹر توفیق بن عامر نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جان لینا چاہئے کہ ایک  بنیادی قدر بنام وحدت اپنا وجود رکھتی ہے ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ اسی بنیادی قدر کے سبب ہمیں تفرقہ سے ہاتھ اٹھالینا چاہئے اور وحدت کے حصول کی کوشش کرنا چاہئے۔وحدت کے باب میں ہمیں اپنے فتووں سے گریز کرنا چاہئے اور ان فتاویٰ پر عمل کرنا چاہئے جو علما اور مفکرین نے صادر کئے ہیں۔

مسلمانوں کو دشمنوں کے مقابلہ میں مزاحمت کرنی چاہئے مگر صرف اس بہانے سے کوئی کافر ہے اس سے قطع رابطہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اسلام کا ظہور ہی اس لئے ہوا ہے کہ تمام بنی نوع آدم کے درمیان صلح و آشتی کو رائج کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آزادی اور کرامت انسانی کا احترام کرنا چاہئے۔ تمام ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ صلح و آشتی کے ساتھ زندگی گذارنا چاہئے۔
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcjtoemxuqeyhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ