تاریخ شائع کریں2023 8 June گھنٹہ 18:45
خبر کا کوڈ : 596103

سوریہ اور روسی افواج کا مشترکہ آپریشن ، 20 دہشت گردوں کو ہلاک

شامی فوجی دستوں نے روسی افواج کے تعاون سے ایک خصوصی آپریشن کے دوران، 20 مسلح ملیشیا کو ہلاک جبکہ غیر قانونی اور مسلح دہشت گرد گروہوں کے 30 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
سوریہ اور روسی افواج کا مشترکہ آپریشن ، 20 دہشت گردوں کو ہلاک
روس اور شام کے مصالحتی مرکز کے نائب کے مطابق، جنوبی شام میں، سوریہ اور روسی افواج نے ایک مشترکہ آپریشن کر کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

روس-شام مصالحتی مرکز کے نائب ایڈمرل اولیگ گورینوف نے کہا ہے کہ شامی فوجی دستوں نے روسی افواج کے تعاون سے ایک خصوصی آپریشن کے دوران، 20 مسلح ملیشیا کو ہلاک جبکہ غیر قانونی اور مسلح دہشت گرد گروہوں کے 30 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ آپریشن شامی فوجیوں نے ایک روسی گروپ کے تعاون سے شام کے وسطی اور جنوبی صوبوں میں دہشت گرد گروہوں کے تعاقب میں کیا تھا۔

شام کے صوبۂ حمص میں کی گئیں دہشت گردوں کے خلاف ان کارروائیوں کے دوران، کم از کم 20 دہشت گرد، 9 ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں اور غیر قانونی مسلح دہشت گرد گروہوں کے 30 ٹھکانوں کی نشاندہی کر کے انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، شام کے وزیر دفاع "علی محمود عباس" نے اعلان کیا تھا کہ شام دوست ممالک کی حمایت سے دہشت گردوں کو پسپا کرنے اور شام کے استحکام کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdz90ksyt0nf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ