تاریخ شائع کریں2023 5 June گھنٹہ 16:14
خبر کا کوڈ : 595782

ایران اور جمہوریہ ترکی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات  اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کےساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔
ایران اور جمہوریہ ترکی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ترکی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات  اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کےساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔

انہوں نے ہاکان فیدان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون میں بہتری آئے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کو ایران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے پروگرام کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے امیر عبداللہیان کے مبارکبادی پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ایران اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مذاکرات کے تسلسل اور اچھے تعاون کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ وہ جلد از جلد تہران کا سفر کریں گے۔

انہوں نے ترک صدر کی حلف برداری تقریب میں سنیئر نائب ایرانی صدر محمد مخبر کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

ارنا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان کی حلف برداری تقریب ہفتہ کے روز منعقد ہوئی جس کے بعد اردوغان نے ترکی کی نئی کابینہ کے ارکان کا اعلان کیا۔

اس تقریب میں ہاکان فیدان بھی وزیر خارجہ کے طور پر منتخب ہوگئے جس سے پہلے مولود چاووش اوغلو اس عہدے پر فائز تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfctdt0w6d1ea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ