تاریخ شائع کریں2023 3 June گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 595560

بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ٹرین حادثہ،288 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں 2 مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ٹرین حادثہ،288 افراد ہلاک
بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں 2 مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز پیش آئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 288 ہوگئی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ہولناک حادثے میں 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے جبکہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی 12 سے 15 بوگیاں اتر کر دوسرے ٹریک پر گریں جبکہ دوسرے ٹریک پر یسونت پور سے ہاوڑہ جانے والی مسافر ٹرین متاثرہ بوگیوں سے ٹکرائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjmieiyuqehiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ