تاریخ شائع کریں2023 1 June گھنٹہ 14:34
خبر کا کوڈ : 595325

عورت کی عزت و تکریم قرآن و سنت کی نظر میں

رسول خدا ص کا فرمان ہے"  جو شخص بلوغت تک دو بچیوں کی تربیت کرے وہ قیامت کہ دن میرے ساتھ ایسے آئے گا آپ رسول خدا ص نے اپنی دونوں انگلیوں کو ملا کر دیکھایا'
عورت کی عزت و تکریم قرآن و سنت کی نظر میں
اسلام میں عورت کو بہت بلند مقام عطا کیا ہے۔ عورت کی شان بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ماں کے ساتھ حسن سلوک و اچھے طریقہ سے پیش آنا واجب ہے۔اس کی اطاعت کرنی ہے بلکہ کہ اس کی رضامند کو خدا کی رضا مند قرار دیا گیا ہے اور اس ہی طرح یہ بھی بتایا گیا کہ جنت ماں کے قدم کے نیچے ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جنت کا قریب راستہ ماں کے قدم سے ہے۔ ماں کی نافرمانی کو حرام قرار دیا گیا ہے بلکہ اس کو اف تک کہنا بھی حرام قرار دیا گیا ہے اور والدہ کے حقوق والد سے زیادہ قرار دیئے گے ہیں۔ ضعیفی اور بڑھاپے میں والدہ کا زیادہ خیال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ قرآن میں خدا نے فرمایا کہ "ہم نے انسان کو حکم دیا ہے کہ وہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آو"

ایک صحابی رسول خدا ص کی خدمت میں آئے اور جہاد میں شامل ہونے کی اجازت چاہیئے تو رسول خدا ص نے پوچھا کیا تمہاری ماں زندہ ہے؟ انہوں نے کہا جی ماں زندہ ہے۔ رسول خدا ص نے فرمایا "جاو اور اپنی ماں کی خدمت کرو۔"

اس ہی طرح اسلام نے عورت کو بطرح بیوی بھی حقوق دیئے ہے۔ شوہر کو بیوی کے ساتھ بھلائی کا حکم دیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ بیوی کے خاوند کے برابر ہی حقوق ہے۔ قرآن مجید میں خدا نے فرمایا " ان کے ساتھ بھلئے طریقہ کے ساتھ زندہ بسر کرو" ایک اور جگہ فرمایا" بیوی کے بھی ویسے ہی حق ہے جیسے ان پر خاوند کے ہے" رسول خدا ص نے فرمایا" خواتین کے ساتھ بھلائی کی وصیت مجھ سے لے لو" بحاری شریف

اور ایک جگہ فرمایا" تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے لئے بہتر ہو"

اسلام عورت کو بطور بیٹی بھی بہت سارے مقام دیتا ہے چانچہ اسلام نے بچیوں کی تعلیم و تربیت پر بہت زور دیا ہے اور بچیوں کی اچھی تربیت پر اجراء عزم دیا گیا ہے۔

رسول خدا ص کا فرمان ہے"  جو شخص بلوغت تک دو بچیوں کی تربیت کرے وہ قیامت کہ دن میرے ساتھ ایسے آئے گا آپ رسول خدا ص نے اپنی دونوں انگلیوں کو ملا کر دیکھا۔

ایک اور جگہ رسول خدا نے فرمایا: جس شخص کی تین بیٹیوں ہوں اور وہ ان پر صبر بھی کرے ان کو کھول دل کے ساتھ کھیلئے پیلائی وہ روزہ قیامت اس کے لئے رحمت ہوگی۔

اسلام نے عورت کو بطور بہن خالہ پھپی بھی عزت سے نوازہ ہے اسلام نے ان ے ساتھ بھلائی کا حکم دیا ہے۔

اسلام نے عورت کی شان و عزت کو بڑی ہے بہت سے احکام میں عورت کو مرد کے برابر قرار دیا گیا ہے یہ وجہ سے کہ عورت کو بھی مرد کی طرح ایمان گزراری کا حکم دیا گیا ہے اور آخرت میں اس کو مرد کے برابر ثواب بھی ملے گا۔ عورت کو بولنے کا حق بھی ہے اور نیکی کرنے کا بھی حکم ہے۔

ہم یہ دعو کر سکتے ہے کہ عورت کو جتنی عزت شان اسلام نے دی کسی اور نے نہیں دی ہے۔ اسلام نے عورت کو چاہیئے وہ کسی بھی شکل میں ہو ماں بہن بیٹی بیوی ہر صورت میں عزت عطا کی ہے۔ ہم کو یہ بھی تسلیم کرنا چاہیئے کہ کچھ مسلمان خواتین کے حقوق ادا نہیں کرتے ہے ان کو ان سب کا حساب دینا پڑے گا۔
 
https://taghribnews.com/vdcirwawwt1a3p2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ