تاریخ شائع کریں2023 28 May گھنٹہ 14:52
خبر کا کوڈ : 594925

افغانستان کے سرحد پر فوج کا مکمل کنٹرول ہے

ایران کی بری افواج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے مشرقی سرحدوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے سرحد پر فوج کا مکمل کنٹرول ہے جس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر ہماری موجودگی کی وجہ ہمارے لئے خطرات ہونا نہیں ہے بلکہ ہم سیکورٹی کے حوالے سے مطمئن ہونے کے لئے سرحدوں پر موجود ہیں۔ سرحد پر دونوں ممالک کے دو سپاہیوں کے درمیان معمولی تکرار کسی تشویش کی بات نہیں ہے۔ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

بریگیڈئیر حیدری نے کہا کہ ہم سرحدی علاقوں کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔ جب تک ہمسایہ ممالک مشترکہ سرحد پر بین الاقوامی قوانین کی رعایت کریں ہم بھی ہمسائیگی کا حق ادا کریں گے لیکن اگر کسی موقع پر احساس ہوجائے کہ دوسری طرف سے قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے تو ہمارا رویہ سخت اور تند ہوگا۔ 
https://taghribnews.com/vdcdxo0kkyt0nn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ