تاریخ شائع کریں2023 31 March گھنٹہ 21:58
خبر کا کوڈ : 588637

مقبوضہ فلسطین سے فرار ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

اطلاع کے مطابق حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین سے صہیونی مستقل طور پر دوسرے ممالک کی طرف نقل مکانی یا اپنی شہریت حاصل کرنے کو ترجیح دے رہیں اور اس رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مقبوضہ فلسطین سے فرار ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
مقبوضہ فلسطین سے فرار ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عبرانی زبان کے اخبار ’یدیعیت احرونوت‘ کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد صہیونی بہت پریشان ہیں اور وہ دوسرے ممالک کی طرف بھاگنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین سے صہیونی مستقل طور پر دوسرے ممالک کی طرف نقل مکانی یا اپنی شہریت حاصل کرنے کو ترجیح دے رہیں اور اس رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

امیگریشن سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صہیونیوں کی طرف سے دنیا کے دوسرے ممالک میں ہجرت کرنے کا رجحان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے فرار کے خواہشمند صہیونیوں کی تعداد میں سینکڑوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے اندر مزاحمتی تحریکوں اور اندرونی اختلافات نے اسرائیل کی بقا کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے اور صیہونی حکام کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ان کی قائم کردہ غیر قانونی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی۔
https://taghribnews.com/vdcgw79nuak9734.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ