QR codeQR code

شام میں غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملے میں ایک نظامی مشیر کی شہادت کی اطلاع

31 Mar 2023 گھنٹہ 20:55

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے اعلان میں آیا ہے کہ آج علی الصبح دمشق شام کے مضافاتی علاقوں میں غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے فوجی مشیر میلاد حیدری شہید ہو گئے ہیں۔


سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی ایران کے تعلقات عامہ نے دمشق شام میں غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملے میں ایک نظامی مشیر کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے اعلان میں آیا ہے کہ آج علی الصبح دمشق شام کے مضافاتی علاقوں میں غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے فوجی مشیر میلاد حیدری شہید ہو گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں صہیونی حکومت کے جرائم اور مسلسل جارحیت کے جواب میں عالمی سطح پر بااثر اداروں کی خاموشی، بے عملی اور اقوام متحدہ کا رکن اور ایک آزاد ملک کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یقیناً غاصب اور مجرم صہیونی حکومت کو اس جرم کا جواب مل جائے گا۔

اس اطلاع میں، اس مؤمن، مخلص، بے لوث اور پاکیزہ افسر کی شہادت پر ان کے لواحقین اور مجاہد ساتھیوں کو تعزیت اور تبریک پیش کی ہے اس عظیم شہید کی تجہیز و تکفین اور تدفین کے تعلق سے ملت ایران تک اطلاع رسانی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 588635

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/588635/شام-میں-غاصب-صہیونی-حکومت-کے-مجرمانہ-حملے-ایک-نظامی-مشیر-کی-شہادت-اطلاع

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com