QR codeQR code

ایران چین دوستی کی انجمن کے سربراہ کی رضوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات

28 Mar 2023 گھنٹہ 9:34

ایران چین دوستی کی انجمن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے رضوی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور  یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر  عہدیداروں سے ملاقات کی۔


ایران چین دوستی کی انجمن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے رضوی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور  یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر  عہدیداروں سے ملاقات کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ایران چین دوستی  کی انجمن کے سربراہ    علاء الدین بروجردی رضوی یونیورسٹی   کے وائس چانسلر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جہانگیری اورریسرچ اور ثقافت شعبے کے سربراہوں  سے ملاقات میں یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
    
علاء الدین  بروجردی نے  جو   چین میں ایرانی سفیر بھی  رہ چکے ہيں    چینی طلباء کو رضوی یونیورسٹی میں داخلہ دینے کے حوالے سے اپنے تجربات کا ذکر کیا اور رضوی یونیورسٹی کے موجودہ حالات کے پیش نظراسکالر شب کے ذریعہ طلباء کو جذب کرنے کے ساتھ  ساتھ ان سے فیس وصول کرنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا ۔ 

رضوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے غیرملکی طلباء کو داخلہ دینے اور انہیں راغب کرنے کے سلسلے میں  انجام دیئے گئے  اقدامات کا ذکر کیا اور یونیورسٹی میں تربیت و ثقافت کے موضوع پر ترجیحی بنیادوں پر تاکید کی۔  


خبر کا کوڈ: 588333

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/588333/ایران-چین-دوستی-کی-انجمن-کے-سربراہ-رضوی-یونیورسٹی-وائس-چانسلر-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com