QR codeQR code

علماء کرام جہادِ تبیین انجام دینے اور عوام کی خدمت کے لیے اہم فیلڈ ورکرز شمار ہوتے ہیں

20 Mar 2023 گھنٹہ 18:33

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلابِ اسلامی نے "جہادِ تبیین" کے فریضہ پر جسے قرآن میں "جہادِ اکبر" سے تعبیر کیا گیا ہے، اسی لئے بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے تاکہ اس کی اہمیت اور معاشرہ پر تاثیر کو واضح کیا جا سکے۔


آیت اللہ احمد بہشتی نے کہا: رہبر معظم انقلابِ اسلامی نے "جہادِ تبیین" کے فریضہ کی اہمیت کو بارہا اپنے بیانات میں اجاگر کیا ہے چونکہ جہادِ تبیین انقلابِ اسلامی کے بیان اور اقدار اور اسی کسی بھی قسم کے انحراف سے مقابلہ کے لئے ایک بہت اہم اور بہترین حکمت عملی ہے لہذا اس سلسلہ میں علماء اور مبلغین کی ذمہ داری مزید سنگین ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلابِ اسلامی نے "جہادِ تبیین" کے فریضہ پر جسے قرآن میں "جہادِ اکبر" سے تعبیر کیا گیا ہے، اسی لئے بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے تاکہ اس کی اہمیت اور معاشرہ پر تاثیر کو واضح کیا جا سکے۔

آیت اللہ احمد بہشتی نے کہا: علماء کرام جہادِ تبیین انجام دینے اور عوام کی خدمت کے لیے اہم فیلڈ ورکرز شمار ہوتے ہیں لہذا تمام امور میں ان کو مدنظر رکھا جائے اور کیا ہی بہتر ہو کہ جامعہ مدرسین ہفتہ وار پروگرامز منعقد کرے جس میں انہیں مدعو کیا جائے تاکہ وہ بتا سکیں کہ اس سلسلہ میں انہیں کیا مسائل درپیش ہیں اور انہوں نے کیا کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: معاشرہ کے سبھی افراد ایک دوسرے سے مرتبط ہوتے ہیں لہذا ان میں سے بھی متدین اور بافہم افراد کے تجربات سے جہادِ تبیین کی راہ میں استفادہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 587676

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/587676/علماء-کرام-جہاد-تبیین-انجام-دینے-اور-عوام-کی-خدمت-کے-لیے-اہم-فیلڈ-ورکرز-شمار-ہوتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com