تاریخ شائع کریں2023 20 March گھنٹہ 17:55
خبر کا کوڈ : 587672

دورہ روس کے دوران چین کے صدر روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے

یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزامات پر روسی صدر کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
دورہ روس کے دوران چین کے صدر روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے
دورہ روس کے دوران چین کے صدر روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزامات پر روسی صدر کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

یہ چینی صدر کا 4 سال میں پہلا دورہ روس ہے اور آئی سی سی کی جانب سے جاری وارنٹ کے بعد وہ پہلے عالمی رہنما ہیں جو روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق صدر شی جن پنگ اپنے 3 روزہ دورے کے دوران اقتصادی، سیاسی اور سکیورٹی امور پر بات چیت کریں گے۔

ماسکو پہنچنے سے قبل چینی صدر نے دورہ روس کو دوستی، تعاون اور امن کا سفر قرار دیا تھا۔

روسی اخبار کے لیے تحریر کیے گئے مضمون میں چینی صدر نے کہا کہ 'میں صدر پیوٹن کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھاؤں گا'۔

ماسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdceff8nwjh8vpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ