QR codeQR code

خصوصی اقتصادی زون سرخس میں اماراتی کمپنی کی ان لوڈنگ اور لوڈنگ کے منصوبہ میں سرمایہ کاری

15 Mar 2023 گھنٹہ 9:23


آستان قدس رضوی اور اماراتی سرمایہ کاروں کی مشارکت سے خصوصی اقتصادی زون سرخس میں نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے کے لئے اماراتیوں کی جانب سے 230ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ لاجسٹک منصوبے شروع کئے جائیں گے۔  

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ 2022  کے دوران خصوصی اقتصادی زون سرخس میں چینی،ترکی اور روسی کمپنیوں کی جانب سے لاجسٹک پارک کے بڑے منصوبوں ،کوئلے ،پوٹاشیم کھاداور سلفر پروسیسنگ پلانٹ کی تعمیرپر سرمایہ کاری کے بعد اب اماراتی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت خصوصی اقتصادی زون سرخس میں میں اماراتی کمپنی لوڈنگ ، ان لوڈنگ اور گودام وغیرہ سے متعلق تمام کام انجام دے گی۔  

خصوصی اقتصادی زون سرخس میں سامان کی نقل و حمل میں چار گنا اضافہ 

خصوصی اقتصادی زون سرخس بورڈ کے چیئرمین نے اس معاہدے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طے شدہ معاہدے کے پہلے مرحلے میں اماراتی کمپنی لاجسٹک خدمات سے متعلق سامان جیسے کرینیں،فورک لفٹ وغیرہ فراہم کرے گی ۔

جناب محمد رضا برھمند نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کیمیاوی کھاداور کوئلہ وغیرہ کی زیادہ مقدار میں پیکنگ کے منصوبہ کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے اورانہیں خلیج فارس،ہندوستان اور پاکستان کو برآمدکیا جائے گا۔  

انہوں نے خصوصی اقتصادی زون سرخس میں سامان کی نقل و حمل کو سالانہ سات لاکھ ٹن بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کے مکمل ہونے پر یہ تعداد چار گنا بڑھ کرتقریباً تین ملین ٹن ہو جائے گی۔  

1401شمسی سال کے آخر تک پہلے مرحلے کا کام مکمل 

خصوصی اقتصادی زون سرخس بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ پیش گویی کی جا رہی ہے کہ پہلے مرحلے کے مکمل ہوتے ہی200 افراد کے لئے کاروباری مواقع فراہم ہوں گے۔ 

انہوں نے ان لوڈنگ اور لوڈنگ کے عمل اور سامان کی منتقلی کی رفتار میں اضافہ ،سامان کے مالکان کے لئے لاگت میں کمی اور لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے نئے طریقوں کو بروئے کار لانا منجملہ اس معاہدے کے فوائد ہیں۔  

 


خبر کا کوڈ: 587098

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/587098/خصوصی-اقتصادی-زون-سرخس-میں-اماراتی-کمپنی-کی-ان-لوڈنگ-اور-کے-منصوبہ-سرمایہ-کاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com