QR codeQR code

عراق میں رہبر معظم کے نمائندہ کی "ملا عبد اللہ بہابادی یزدی بین الاقوامی کانگریس" کے اراکین کے ساتھ ملاقات

14 Mar 2023 گھنٹہ 17:23

انہوں نے کہا: ان کاموں کے احیاء کے لیے محققین اور ماہرین کا ایک ورکنگ گروپ تشکیل دئے جانے اور اس کام کو بڑی حساسیت اور درستگی کے ساتھ انجام دئے جانے کی ضرورت ہے۔


عراق میں رہبر معظم کے نمائندہ آیت اللہ سیدمجتبی حسینی نے "ملا عبد اللہ بہابادی یزدی بین الاقوامی کانگریس" کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں کہا: ان بزرگ علماء کے کاموں کا احیاء نئی نسل تک ان کی سوچ کی منتقلی اور ان کا حقیقی تعارف شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: ان کاموں کے احیاء کے لیے محققین اور ماہرین کا ایک ورکنگ گروپ تشکیل دئے جانے اور اس کام کو بڑی حساسیت اور درستگی کے ساتھ انجام دئے جانے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ حسینی نے مزید کہا: ہم رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی خواہش کے مطابق حوزہ کے طلباء اور فضلاء کے لیے دو سالہ ہیومینٹی کورسز کا ایک سلسلہ ترتیب دے رہے ہیں جس میں انہیں حوزہ کے رسمی دروس کے علاوہ علومِ انسانی پر مشتمل کورسز بھی کرائے جائیں گے اور اسی طرح ہم "تحریری نویسی" کورس میں "احیاء تراث" کے عنوان سے ایک درس بھی شامل کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 587058

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/587058/عراق-میں-رہبر-معظم-کے-نمائندہ-کی-ملا-عبد-اللہ-بہابادی-یزدی-بین-الاقوامی-کانگریس-اراکین-ساتھ-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com