تاریخ شائع کریں2023 14 March گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 587051

ترکیہ زلزلوں سے اموات کی تعداد 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو  نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ میں آنے والے دو زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھتے ہوئے 48 ہزار 448 ہوگئی ہے۔
ترکیہ زلزلوں سے اموات کی تعداد 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں
ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ ترکیہ زلزلوں سے اموات کی تعداد 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو  نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ میں آنے والے دو زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھتے ہوئے 48 ہزار 448 ہوگئی ہے۔

سوئلو کا یہ بھی کہنا تھا کہ زلزلوں سے ہونے والی اموات میں 6 ہزار 660 غیر ملکی شہری بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملبے کو ہٹانے  کی کارروائیاں سرعت سے جاری ہیں اور ہمارے تمام تر ادارے متاثرہ علاقوں میں بھر پور طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک صوبہ قاہرامان ماراش کے مرکز میں 6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں وسیع علاقہ لرز اٹھا تھا، جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک کے 10 صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 
https://taghribnews.com/vdcftedtyw6dcxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ