تاریخ شائع کریں2023 5 February گھنٹہ 17:16
خبر کا کوڈ : 583028

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت بھی ضروری ہے، اپنی صفوں میں اتحاد اور معاشی استحکام لانا ہوگا۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے
پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہے۔

پاکستان کے زیرانتظام آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومتوں نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا، تمام جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر بھارت یقیناً پریشان ہو گا۔شہباز شریف نے کہا کہ مودی نے 2019 میں کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو بھی چھین لیا، 75 سال میں کشمیر میں لاکھوں مسلمان شہید کیے گئے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ مسلمان یکسوئی سے کام کریں تو وہ دن دور نہیں جب ہر ظلم کا حساب لیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت بھی ضروری ہے، اپنی صفوں میں اتحاد اور معاشی استحکام لانا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کو حق دلانا ہے تو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا، اختلافات بھلانے، سادگی اپنانے اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھٹو صاحب نے کہا تھا گھاس کھائیں گے لیکن کشمیر کو آزاد کرائیں گے، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcf0mdtcw6dcxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ