تاریخ شائع کریں2023 5 February گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 583020

13 رجب المرجب کو حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی اجتماعی عمامہ گذاری کی تقریب

 13 رجب المرجب یوم ولادت امیر المومنین علی علیہ السلام کے موقع پر حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی اجتماعی عمامہ گذاری کی تقریب کا انعقاد مراجع تقلید اور علمائے کرام کی رہائش گاہ پر ہوا
13 رجب المرجب کو حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی اجتماعی عمامہ گذاری کی تقریب
 13 رجب المرجب یوم ولادت امیر المومنین علی علیہ السلام کے موقع پر حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی اجتماعی عمامہ گذاری کی تقریب کا انعقاد مراجع تقلید اور علمائے کرام کی رہائش گاہ پر ہوا، آیت مکارم شیرازی، نوری ہمدانی، جوادی آملی، وحید خراسانی اور محبان مولائے متقیان کی موجودگی میں عظیم الشان جشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران بھر سے ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں اہل بیت اطہار و پاکیزہ (ع) کے چاہنے والوں نے حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے روضہ مبارک پر حاضری دے کر اس عظیم دن کو منایا۔

حرم مطہر کے علاوہ مسجد مقدس جمکران اور دوسرے مقاماتِ مقدسہ پر بھی ولادت با سعادت مولائے متقیان علی بن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے مختلف تقریبات، تقاریر اور ثقافتی مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔
https://taghribnews.com/vdchixnmv23n6vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ