تاریخ شائع کریں2023 5 February گھنٹہ 13:30
خبر کا کوڈ : 582974

 پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف انتقال کرگے

جنرل پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، سفارتی ذرائع نے سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
 پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف انتقال کرگے
 پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

جنرل پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، سفارتی ذرائع نے سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 1964 برس میں پاکستان کی بری فوج میں شامل ہوئے۔ اسکے بعد 7 اکتوبر 1998 کو بری فوج کے چیف آف سٹاف کے منصب پر فائز ہوئے۔

12 اکتوبر 1999 کو انہوں نے بحیثیت آرمی چیف اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کر لیا تھا اور ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے۔

2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے، بعد ازاں اسمبلیوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی تھی تاہم 28 نومبر 2007 کو 9 سال بعد پرویز مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے  سبکدوش ہوگئے اور 18 اگست 2008 کو دبئی چلے گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcefw8nejh8voi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ