تاریخ شائع کریں2023 4 February گھنٹہ 13:44
خبر کا کوڈ : 582865

ناصر کنعانی کا مسلمان خاتون کو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی سے ہٹانے پر ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی ایوان نمائندگان میں واحد افریقی نژاد مسلمان خاتون الہان عمر کو امریکی ایوان نمائندگان کی سب سے اہم کمیٹی سے باہر نکالنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ 
ناصر کنعانی کا مسلمان خاتون کو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی سے ہٹانے پر ردعمل
امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کو خارجہ پالیسی کی کمیٹی سے ہٹائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ میں پارلیمانی جبر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی ایوان نمائندگان میں واحد افریقی نژاد مسلمان خاتون الہان عمر کو امریکی ایوان نمائندگان کی سب سے اہم کمیٹی سے باہر نکالنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے جمعے کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کانگریس کی تنقیدی رجحان رکھنے والی خاتون کی آواز کا بائیکاٹ کرنا امریکہ میں پارلیمانی جبر کا مظہر ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی سے سیاہ فام مسلمان اور اسرائیلی نسل پرستی کی ناقد الہان عمر کو نکالنا عورت، زندگی، آزادی کے نعرے سے امریکہ کی عملی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہی نعرہ ہے جسے امریکہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے استعمال کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کو اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تعلقات سمیت دیگر امور پر متنازعہ بیانات پر خارجہ امور کی کمیٹی سے ہٹانے کی قرارداد منظور کی۔
https://taghribnews.com/vdcd9x0kkyt0jj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ