QR codeQR code

ایتان کی پشاور میں نمازیوں کے خلاف دہشت گردانہ بم حملے کی شدید مذمت

31 Jan 2023 گھنٹہ 13:13

انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں نمازیوں کے خلاف دہشت گردانہ بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کو اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بات ناصر کنعانی نے پیر کے روز اس دہشتگردانہ واقعے کی مذت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

کنعانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے اور اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کے منتظمین، حمایت کرنے والے اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف موثر اور روک تھام مہم کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان مزید تعاون پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 582461

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/582461/ایتان-کی-پشاور-میں-نمازیوں-کے-خلاف-دہشت-گردانہ-بم-حملے-شدید-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com